پولیس نے برلن کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کو گولی مار دی

پیر جون 00:10

برلن ۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پولیس نے برلن کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کو گولی مار دی۔ مسلح پولیس افسران نے جرمن دارالحکومت برلن کے اس معروف چرچ کے داخلی راستوں کو بھی بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

برلن پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک ٹوئیٹر پیغام کے مطابق مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے کے قریب پولیس نے کیتھڈرل کے اندر ایک حملہ آور کو گولی مار دی۔ اطلاعات کے مطابق اس شخص کی ٹانگوں میں گولی ماری گئی اور اسے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص نے کیتھڈرل میں ایک شخص کو حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :