سعودی عرب میں ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا

پیر 4 جون 2018 00:10

ریاض ۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سعودی عرب میں ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے دفتر استغاثہ کے مطابق ایسے 17 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جو ملکی سلامتی و استحکام کے لیے خطرے کا باعث بن رہے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں گرفتار شدہ افراد کے نام اور وابستگی والی تنظیموں کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔ یہ ضرور بتایا گیا کہ ان افراد کے رابطے اٴْن تنظیموں کے ساتھ تھے جو ملکی سلامتی کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ واضح رہے کہ چند روز قبل کچھ خواتین کو بھی حراست میں لیا گیا تھا جن میں سے تین کو رہا بھی کر دیا گیا ہے۔ دفتر استغاثہ کے مطابق ابھی بھی چار خواتین زیر حراست ہیں۔

متعلقہ عنوان :