جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو اصلاحات کے معاملے پر رعایتیں دینے پر رضامندی ظاہر کر دی

پیر 4 جون 2018 00:10

برلن ۔ 3 جون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو یورپی یونین اور خاص طور پر یورو زون میں اصلاحات کے معاملے پر رعایتیں دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر گزشتہ سال سے یورپی یونین میں اصلاحات کے ایجنڈے کی ترویج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یورو زون میں ماکروں کی تجویز کے حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے کہا کہ وہ سرمایہ کارانہ بجٹ کی حمایت کرتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ تجویز اگر نافذ ہو جاتی ہے تو یہ یورپی یونین کے امیر اور غریب ملکوں کے مفاد میں ہو گی۔ میرکل کے مطابق یہ ممالک بھی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات سے مستفید ہو سکیں گے۔ میرکل نے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔