ْبھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی کمسن بچی بھی شہید ہو گئی

پیر جون 00:30

سیالکوٹ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے زخمی کمسن بچی بھی شہید ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے پُل بجواں کی 5سالہ بچی نرگس زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے سی ایم ایچ سیالکوٹ میں دم توڑ گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی او ایمرجینسی سیالکوٹ سید کمال عابد نے بتا یا کہ بجوات سیکٹر ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلہ کے پیش نظر اور متاثرین اور زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد مہیا اور ہسپتال منتقل کرنے کیلئے دیہی مرکز صحت کاہلیاں میں ریسکیو1122کی ایمبولینسز سٹاف کے ہمراہ ہمہ وقت موجود ہیں اور ریسکیو1122کے جوان پاک فوج / رینجرز ، ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سیالکوٹ کے ساتھ ملکر امدادی کارروائیوں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔