مردم شماری پر دیگر جماعتوں کی طرح مسیحی عوامی پارٹی کو بھی تحفظات ہیں ۔چیف آرگنائرز ایلڈر سلامت بھٹی مسیحی عوامی پارٹی

پیر 4 جون 2018 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مردم شماری پر دیگر جماعتوں کی طرح مسیحی عوامی پارٹی کو بھی تحفظات ہیں کیونکہ مسیحیوں کی گنتی بہت کم بتائی گئی ہے جو نہ صرف مسیحیوں سے بہت بڑی زیادتی ہے بلکہ ملک وملت سے بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مسیحی عوامی پارٹی کے چیف آرگنائز ر ایلڈر سلامت بھٹی نے اسلام آباد سے آئے ہوئے ایک وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ وزارتِ شماریات کی طرف سے زیادتی کی گئی ہے کیونکہ اسکے وزیر کامران مائیکل تھے جنکا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے او ر کامران مائیکل نے یہ پارٹی پالیسی کے مطابق کیا کیونکہ یہ جو اقلیتوں کے نمائندے کہلاتے ہیں اصل میں یہ پارٹیوں کے نمائندے ہوتے ہیں انکو عوام سے کوئی غرض نہیں ہوتی ۔