رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی وطہارت، توبہ واستغفار اورغریبوں،محتاجوں سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے

پیر جون 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) رمضان المبارک ایثار وقربانی، تقوی وطہارت، توبہ واستغفار اورغریبوں،محتاجوں سے حسن سلوک کا درس دیتا ہے، اسلام کے معاشی و اقتصادی نظام کا مقصد ایک مثالی وفلاحی معاشرہ قائم کرنا ہے،ان خیالات کا اظہارمولانا سلیم رضا سلطانی،،مسلم لیگ ن کے سٹی صدر یوتھ ونگ شعیب بٹ،کلیم اللہ بھٹی، چیئرمین یوسی علی حسین ڈوگر،سمیع اللہ بھٹی،قاری عبدالرحمن،رانا افتخار احمد،حافظ شیراز،غلام فرید قادری،،اعتزاز احسن قریشی،رمضان فریدی،وسیم بھٹی،حافظ احسن محمود کیلانی نے سیاسی و سماجی شخصیت فیاض احمد بھٹی کی اہلیہ کے سالانہ ختم پاک کے موقع پر افطاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقاری عبدالرحمن نے مرحومہ کی روح کو ایثار ثواب کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی ۔