اولیا ء اللہ کے آستانے خیروبرکت کے سر چشمے ہیں‘ تصوف اور صوفی ازم کی پیروی میں عالمی امن کی ضمانت ہے،پیر وسیم گل صدیقی

پیر 4 جون 2018 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) اولیا ء اللہ کے آستانے خیروبرکت کے سر چشمے ہیں‘ تصوف اور صوفی ازم کی پیروی میں عالمی امن کی ضمانت ہے‘ حضرت داتاشاہ جمال نوری برصغیر کے عظیم بزرگ ہیں جنہوں نے دین اسلام کی ترویج واشاعت کے ساتھ معاشرہ میں محبت‘ امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے زندگی بسر کی۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین پیر وسیم گل صدیقی نے کھیالی دروازہ میں داتا شاہ جمال نوری کے 380 ویں تین روزہ سالانہ عرس کی افتتاحی تقریب سے صدارتی خطاب میں کیا۔

(جاری ہے)

تقریب کی نظامت و نگرانی صاحبزادہ ڈاکٹر حافظ عادل شاہ جیلانی نے کی ۔ تقریب سے پروفیسر فیض رسول فیضان ، ڈاکٹر اقبال شازلی، جاوید ساقی، اسد اقبال ، صلاح الدین، دانیال، آصف اقبال فاروقی، حافظ اسامہ رضوی اور حافظ حسان نامی نے خطاب کیا۔ صاحبزادہ احمد صدیقی، پیر عتیق الرحمن صدیقی، پیر سید عمر شاہ گیلانی، پروفیسر عمیر فاروقی ،حاجی مدثر سلیم، حافظ احسان صدیقی، ڈاکٹر میاں علی رضا، اور شاہد علی صدیقی ، قاری صغیراحمد مجددی کے ساتھ زائرین کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :