ْماہ رمضان ہمیں اتحاد یکجہتی کا درس دیتا ہے یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے۔انشا شاہد بٹ

پیر جون 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) ماہ رمضان ہمیں اتحاد یکجہتی کا درس دیتا ہے یہ مہینہ نیکیوں کا موسم بہار ہے او اہل اسلام کے لئے مسرتوں شادمانیوں کی نوید ہے۔ اسلام کی روشن تعلیمات پر عمل کر کے اس ماہ کے دوران مستحقین کو بھی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہاررہنما مسلم لیگ ن عوامی خادم انشا شاہد بٹ نے یونین کونسل 34 میں مستحقین میں آٹے کے تھیلے تقسیم کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ارشد بٹ،ندیم مغل اور صہیب بٹ بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ مادہ پرستی کے دور اور نفسا نفسی کے عالم میں فلاحی کاموں میں حصہ لینا بہت بڑی نیکی ہے۔ بہترین لوگ وہ ہیں جو دوسروں کی خبرگیری کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس موجودہ دور میں ایسے کام امت کے لیے بھلائی ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کر کے انسان اپنے رب کی بارگاہ میں اعلی درجہ حاصل کرسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :