جس آدمی نے ایک دن اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے روزہ رکھا اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ کو اس کے منہ سے ستر سال کو مسافت تک دور کر دے گا ۔ صدر ویلفیئر فاؤنڈیشن

پیر 4 جون 2018 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جس آدمی نے ایک دن اللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے روزہ رکھا اللہ تعالیٰ دوزخ کی آگ کو اس کے منہ سے ستر سال کو مسافت تک دور کر دے گا یہ بات سویرا ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر مشتاق احمد کمبوہ نے اپنے ایک بیان میں کہی انہوںنے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ روزہ ڈھال ہے اس لیے نہ تو برُی بات کرے اور نہ جہالت کی بات کرے اگر کوئی شخص اس سے جھگڑا کریں یا گالی گلوچ کریں تو کہا دے کہ میں روزے دار ہوں ،دوبارہ کہا دے ۔

(جاری ہے)

قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضے میں جان ہے کہ روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بہتر ہے وہ کھانا پینا اور اپنی مرغوب چیزوں روزوں کی خاطر چھوڑ دیتا ہے اور میں اس کا بدلہ دیتا ہو اور نیکی دس گُنا ملتی ہے