ایف آئی اے مختلف کارروائیوں کے خلاف 8انسانی سمگلروں کو حراست میں لے لیا

پیر 4 جون 2018 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ایف آئی اے کی ٹیموں نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران آٹھ انسانی سمگلروں کو حراست میں لے لیا ، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر مفخر عدیل کے احکامات پر ایف آئی اے کی ٹیموں نے سیالکوٹ ،نارووال ،گجرات ،منڈی بہاوالدین,لاہور,حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کریک ڈان کرتے ہوئے آٹھ انسانی اسمگلروں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں فیض احمد, محمد وارث، نبیل،ارسلان,وزیرعلی,مسیب رضا،عباس اور راناعثمان شامل ہیں، گرفتار انسانی اسمگلرز سادہ لوح لوگوں کو بیرون ممالک بجھوانے میں ملوث تھے، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :