تیز رفتارکار درخت کے ساتھ ٹکرانے سے چچا بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق

پیر 4 جون 2018 00:30

گوجرانوالہ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) کنن سیان کے قریب تیز رفتارکار بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرانے سے چچا بھتیجی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ، ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو منتقل دیا ، بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ روڈ کنن سیان کے قریب تیز رفتار کار بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں کار سوار چالیس سالہ تنویر اور اسکی پندرہ سالہ بھتیجی خدیجہ شدید زخمی حالت میں موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے ، تاہم واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں کو ضروری کاروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :