ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی نے ضلع بھر کے مختلف کے سرکاری سکولوں میں تعینات46اساتذہ اور 8کلرکوں کو اگلے گریڈ میں ترقی

پیر 4 جون 2018 00:30

لالہ موسیٰ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء)ڈسٹرکٹ پروموشن کمیٹی نے ضلع بھر کے مختلف کے سرکاری سکولوں میں تعینات46اساتذہ اور 8کلرکوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دیدی ہے، کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اے ڈی سی ریونیو سید موسیٰ رضا، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف، ڈی ای اوز محمد پرویز، رفعت النساء، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عامر مشتاق، ملک محمد شبیر، رضیہ اختر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اساتذہ کرام کی پرموشن کے کیسوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد 14مرد اور13خواتین پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ 14سے گریڈ 15میں 14خواتین اور15مرد ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو گریڈ 15سے گریڈ16میں 6جونیئر کلرکس کو گریڈ11سے گریڈ14میں بطور سینئر کلرک،2سینئر کلرکوں کو گریڈ14سے بطور ہیڈ کلرک گریڈ 16میں ترقی کی منظوری دیدی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا، سی ای او ایجوکیشن طاہر کاشف اور کمیٹی کے ممبران نے پرموٹ ہونیوالے اساتذہ کرام اور کلریکل سٹاف کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ پہلے سے بھی بڑھ کر اپنی فرائض منصبی سرانجام دینے کیلئے محنت اور لگن سے کام کریں گے۔