ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کے دوران متعدد گرانفروشوں پر جرمانے

پیر 4 جون 2018 00:30

لالہ موسیٰ۔3 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ضلع بھر میں پرائس چیکنگ کے دوران متعدد گرانفروشوں پر جرمانے عائدکئے گئے، احترام رمضان آرڈیننس کی خلاف ورزی پر کلچہ شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر چیکنگ کے دوران اے ڈی سی جی شیخ خالد سلیم نے مختلف مارکیٹوں اورعلاقوں میں 30ریڈ کئے ، گرانفروشوٰپر10دوکانداروں پر4100روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔پرائس مجسٹریٹ ملک محمد طفیل نے شادیوال کے علاقہ میں 13ریڈز کئے ، اس دوران زائد قیمتیں وصول کرنیوالے چار گرانفروشوں پر2000روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :