پسنی کے علاقے سے ایکسائز اوراینٹی نارکوٹکس نے غیر ملکی شراب قبضے میں لے لیا

پیر 4 جون 2018 00:50

کوئٹہ۔03 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پسنی میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اوراینٹی نارکوٹکس فورس نے کارورائی کے دوران غیر ملکی شراب اور بیئر قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

ایکسائز ذرائع کے مطابق اتوار کو پسنی کے پہاڑی علاقے دیغان میںایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 92بوتل غیر ملکی شراب ، 504بوتل بیئر قبضے میں لے لی جس کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔