کوئٹہ کی 9 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کی نشستوں پر پارٹی امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے پارلیمانی بورڈ سے جنرل (ر) قادر بلوچ کا خطاب

پیر 4 جون 2018 00:50

کوئٹہ۔03 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی صوبائی پارلیمانی بورڈ بلوچستان کا اجلاس پارٹی کے صوبائی صدر ،بورڈ کے چیئرمین جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ جاری ہے۔ اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان سیدال خان ناصر ملک رفیق اعوان میر یونس بلوچ،فرید افغان شریک ہوئے۔

اجلاس میں صوبے بھر سے پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند ہارٹی رہنماوں اور ورکروں کو ہدایات دی گئی کہ وہ اپنے اپنے کاغذات نامزدگیوں کے جمع کروانے کو یقینی بنائیں اور بعد میں پارٹی ٹکٹس کا فیصلہ کیا جائے گا ۔اجلاس میں انتخابات کے لئے پارٹی کی وکلا ونگ کو فوری طور پر متحرک کرنے پر بھی زور دیا گیا تاکہ پارٹی ٹکٹس پر انتخابات میں حصہ لینے والے دوستوں کو کسی بھی قسم کی قانونی پیچیدگیوں کا بروکت تدارک کیا جا سکے پارلیمانی بورڈ کا اگلا اجلاس 9 جون کو پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان کی رہائش گاہ پر طلب کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا کہ کسی بھی صورت میں کسی لئے میدان خالی نہیں چھوڑا جائے گا کوئٹہ کی 9 صوبائی اور 3 قومی اسمبلی کی نشستوں سمیت صوبے بھر سے پارٹی امیدواروں کو میدان میں اتارا جائے گا اور پارٹی کے ساتھ عوام کا خلوص اور پارٹی قیادت کے ساتھ محبت اور کاکردگی کی بنیاد پر بلوچستان کے غیور عوام سے پذیرائی ملے گی۔