تمباکو نوشی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر جامع آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، عالمی ادارہ صحت

پیر 4 جون 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) دنیا میں ہر سال 70 لاکھ اموات کا سبب سگریٹ نوشی ہے جن میں سے 8لاکھ 90 ہزار افراد سگریٹ نوشی یا تمباکو استعمال نہ کرنے کے باوجود سگریٹ کے دھوئیں سے پیدا ہونے والی امراض کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے اعدادوشمار کے مطابق تمباکو کے دھوئیں میں 7 ہزار سے زائد مختلف اقسام کے کیمیکلز شامل ہوتے ہیں جس سے دل اور بلڈ پریشر کے امراض کے علاوہ پھیپھڑوں کے کئی طرح کے امراض جنم لیتے ہیں۔

اسی طرح تمباکو نوشی سے مختلف اقسام کی گیسز بھی پیدا ہوتی ہیں جس کے نتیجہ میں خون میں آکسیجن کی کمی سے طبی پیچیدگیاں جنم لیتی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت نے تجویز پیش کی ہے کہ تمباکو نوشی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے عالمی سطح پر جامع آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :