ْ پانچ سال کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا، ادارہ برائے شماریات

پیر 4 جون 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) گزشتہ پانچ سال کے دوران ایک ارب 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا ہے جبکہ مالی سال 2016-17ء کے دوران گوشت کی سب سے زیادہ 269 ملین ڈالر کی برآمدات ریکارڈ کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 2013-14ء کے دوران 211ملین ڈالر ‘ مالی سال 2014-15ء میں 230 ملین ڈالر جبکہ مالی سال 2015-16ء کے دوران 243.5 ملین ڈالر اور مالی سال 2016-17 کے دوران 269 ملین ڈالر کا گوشت برآمد کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2016-17ء کے دوران 221 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں تاہم جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران گوشت کی قومی برآمدات کا حجم 189 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔