ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں (آج) آرام کا دن ہے، (کل) تین میچ کھیلے جائینگے

پیر 4 جون 2018 09:50

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ (کل) مزید تین میچ کھیلے جائینگے۔ ملائیشیا میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں آج کوئی میچ نہیں کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنامنٹ میں (کل) بدھ کو مزید تین میچ کھیلے جائینگے اس سلسلے میں پہلا میچ پاکستان اور سری لنکا کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا، دوسرا میچ ملائیشیا اور تھائی لینڈ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ بنگلہ دیش اور بھارتی ویمنز ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا۔

واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 10 جون کو کھیلا جائیگا۔