سعودی حکام کی زائرین کو مسجد الحرام کے صحنوں اور راہداریوں میں بستر نہ لگانے کی ہدایت

پیر 4 جون 2018 10:10

مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سعودی محکمہ امن عامہ نے معتمرین اور زائرین سے کہا ہے کہ وہ مسجد الحرام کے صحنو ں، راہداریوں اور گزر گاہوں میں بستر نہ لگائیں۔ سعودی اخبار کے مطابق محکمہ امن عامہ نے توجہ دلائی ہے کہ اس فیصلے پر عمل درآمد کے لئے نگراں ٹیمیں تعینات کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تمام زائرین ان سے تعاون کریں اور انہیں اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہ پیدا کریں۔

اس حوالے سے کسی بدگمانی میں مبتلا نہ ہوں۔ بنیادی مقصد ضیوف الرحمان کو آرام و راحت اور سکون و یکسوئی کے ساتھ عبادت، تلاوت ، تراویح ، طواف اور صفا و مروہ کی سعی میں سہولت مہیا کرنا ہے۔ حرم شریف کے صحنوں، راہداریوں اور سڑکوں پر بستر لگانے سے اسلام کے نظام اور مسلمانوں کی حرم شریف سے وابستگی پر حرف آئے گا لہذا ثواب کمانے کے لئے آنے والے اسلام کی سربلندی کا باعث بنیں۔

متعلقہ عنوان :