اٹلی کے مہاجرین مخالف وزیر داخلہ ماتیو سالوینی کا مہاجرین کے بڑے مرکز سِسلی کا دورہ

پیر جون 10:10

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) اٹلی کے نئے وزیر داخلہ مہاجرین کے بڑے مرکز سسلی پہنچ گئے۔۔جرمن نشریاتی کے مطابق اٹلی کے مہاجرین مخالف نئے وزیر داخلہ ماتیو سالوینی نے سِسلی کا دورہ کیا ہے۔ یہ اطالوی جزیرہ اس یورپی ملک پہنچنے والے مہاجرین کی پہلی اہم منزل قرار دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

سخت نظریات کے حامل سیاستدان سالوینی کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی پارٹی ’لیگ‘ ہجرت مخالف مہم کے باعث ہی عوامی مقبولیت حاصل کرنے میں کامیابی ہوئی ہے۔ انہوں نے گزشتہ جمعہ کو اپنے منصب کا حلف اٹھایا۔ اطالوی وزیر داخلہ سالوینی(آج) منگل کو لکسمبرگ میں یورپی یونین رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے ایک اجلاس میں شریک ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :