یورپی یونین میں اصلاحات، جرمن چانسلرفرانسیسی صدر کو رعایت دینے پر رضامند

پیر 4 جون 2018 10:10

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں کو یورپی یونین اور خاص طور پر یورو زون میں اصلاحات کے معاملے پر رعایتیں دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔جرمن نشریاتی کے مطابق فرانسیسی صدر گزشتہ برس سے یورپی یونین میں اصلاحات کے ایجنڈے کی ترویج کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یورو زون میں ایمانوئل ماکروں کی تجویز کے حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے ایک انٹرویو میںکہا کہ وہ سرمایا کاری کے حوالے سے رعایت کی حمایت کرتی ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تجویز اگر نافذ ہو جاتی ہے تو یورپی یونین کے امیر اور غریب ملکوں کے مفاد میں ہو گی۔ جرمن چانسلرکے مطابق یہ ممالک بھی جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات سے مستفید ہو سکیں گے۔