ثاقب سلیم نے فلم ’’ریس 3‘‘ کو کیریئر کی دوسری اننگ قرار دے دیا

پیر جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار ثاقب سلیم نے فلم ’’ریس 3‘‘ کو اپنے کیریئر کی دوسری اننگ قرار دے دیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ثاقب سلیم نے فلم ’’ریس 3‘‘ کو اپنے کیریئر کی دوسری اننگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلم ’’ریس 3‘‘ ایسی فلم ہے کہ اگر میں اپنی تمام فلموں کو ایک جگہ رکھوں اور ’’ریس 3‘‘ کو ایک جگہ رکھوں تو اس کا پلڑا بھاری ہو گا کیونکہ میں نے اب تک بہت کم فلمیں کی ہیں اور اس فلم جیسی کوئی اور فلم نہیں کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس فلم کے زریعے مجھے اپنی اداکار صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملا ہے اور اداکار انیل کپور، سلمان خان اور بوبی دیول سے سیکھنے کا تجربہ حاصل ہوا ہے، ہم سب کو امید ہے کہ یہ فلم لوگوں کو بے حد پسند آئے گی۔ فلم میں اداکار سلمان خان،، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں، فلم 15جون کو ریلیز کی جائے گی۔