’’ریس ‘‘ سلسلے کی فلموں کی بہت بڑی مداح ہوں، راجا کماری

پیر جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بھارتی نژاد امریکی گلوکارہ راجا کماری نے کہا ہے کہ وہ ’’ریس ‘‘ سلسلے کی فلموں کی بہت بڑی مداح ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی امریکی گلوکارہ راجا کماری نے فلم ’’ریس 3‘‘ کے گانے میں اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ میوزک کمپوزر پریتم کے ساتھ کام کر کے بہت مزا آیا اور پریتم اور ان کی ٹیم نے گانے کو ایک نئے انداز کے ساتھ پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ’’ریس ‘‘ سلسلے کی فلموں کی بہت بڑی مداح ہیں اور مجھے خوشی ہے کہ دنیا بھر میں لاکھوں کروڑوں لوگ میری آواز میں یہ گانا سنیں گے۔ فلم ’’ریس 3‘‘ میں اداکار سلمان خان،، انیل کپور، جیکولین فرنینڈس، بوبی دیول، ثاقب سلیم اور ڈیزی شا شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :