رنبیر کپور فٹ بال میچ کے دوران زخمی

پیر 4 جون 2018 10:40

رنبیر کپور فٹ بال میچ کے دوران زخمی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور اور فلاحی مقصد کے لئے ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے دوران ان کا دائیں پائوں کا انگوٹھا زخمی ہو گیا جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا اور ڈاکٹر کے معائنے کے بعد ان کی نس پھٹنے کی تصدیق کی گئی لیکن رنبیر کپور زخمی ہونے کے باوجود اتوار کو گوا میں اپنے فلمی شیڈول کی عکسبندی میں مصروف رہے اور ان کا زخمی ہونا ان کے کام کے عزم کو کمزور نہیں کر سکا۔

(جاری ہے)

رنبیر کپور کی فلم ’’سنجو ‘‘ 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔