رنویر سنگھ کا راکیش اوم پرکاش مہرا کی نئی فلم کے لئے حامی بھرنے کا امکان

پیر 4 جون 2018 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کا ہدایتکار راکیش اوم پراکاش مہرا کی نئی فلم کے لئے حامی بھرنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سپر ہٹ فلم ’’رنگ دے بسنتی ‘‘ کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرا 2 نئی فلموں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جن میں سے ایک فلم کبڈی اور دوسری باپ بیٹے کے رشتے پر مبنی ہے جبکہ اداکار رنویر سنگھ ان دنوں ہدایتکار کے ساتھ ملاقات بھی کر رہے ہیں اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ رنویر سنگھ ان میں سے کوئی ایک فلم ضرور سائن کریں گے اور اس سلسلے میں کچھ چیزوں کو حتمی شکل دینے کے لئے دوبارہ بھی ملاقات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :