دلجیت سنگھ گجرال فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر 2‘‘ میں ٹائیگر شروف کے دوست کا کردار ادا کریں گے

پیر جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار دلجیت سنگھ گجرال فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر۔ 2‘‘ میں اداکار ٹائیگر شروف کے دوست کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر۔

(جاری ہے)

2‘‘ میں میرا کردار مسکراہٹیں پھیلانے والے لڑکے عبداللہ کا ہے جو ٹائیگر شروف کا دوست ہوتا ہے اور ہمارا لڑکوں کا ایک گروپ ہوتا ہے، مجھے امید ہے کہ لوگ میرے کام کو پسند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خصوصاً ٹائیگر شروف کے بہت قریب ہیں کیونکہ میں ان سب میں فربہ ہوں اور ٹائیگر اکثر کسی نہ کسی طریقے سے میرا دفاع کرتے ہیں۔ فلم ’’سٹوڈنٹس آف دی ایئر۔ 2‘‘ میں اداکار ٹائیگر شروف کے ساتھ اداکارہ اننیا پانڈے اور تارا ستریا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :