فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے سیٹ پرشاہد کپور اور شردھا کپورکی تصویر سوشل میڈیا پر جاری

پیر جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے سیٹ پر شردھا کپور کے ساتھ بنائی گئی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شاہد کپور نے فلم ’’بتی گل میٹر چالو‘‘ کے سیٹ پر شردھا کپور کے ساتھ بنائی گئی تصویرسماجی میل جول کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کر دی، جس میں شاہد کپور کرسی پر بیٹھے ہیں جبکہ شردھا کپور ان کے پیچھے کھڑی دکھائی دے رہی ہیں اور انہوں نے زبان باہر نکالی ہوئی ہے۔

فلم کی کہانی عوامی مسئلہ بجلی کے بحران پر مبنی ہے کہ کیسے غریب عوام بجلی کی طویل لوڈ شیدنگ کے باوجود بھاری بل ادا کرتے ہیں۔ فلم کی کاسٹ میں شردھا کپور،شاہد کپور اور یمی گوتم شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار شری نارائن سنگھ ہیں۔ فلم31اگست کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔