ہدایتکار عباس مستان نے ’’ریس تھری‘‘ میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان کا نام تجویز کیا

پیر جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈفلم ’’ریس تھری‘‘ میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان کا نام ہدایتکار عباس مستان نے تجویز کیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’ریس‘‘ اور ’’ریس ٹو‘‘ میں مرکزی کرادر سیف علی خان نے ادا کیا لیکن فلم ’’ریس تھری‘‘ کے لئے ہدایتکار عباس مستان نے فلم کی مرکزی کاسٹ تبدیل کرنے کا مشورہ دیا وار سلمان خان کا نام تجویز کیا اور پھر فلم پرودیوسر رامیش تورانی نے سلمان خان سے فلم بارے بات کی لیکن سلمان خان نے فلم کا حصہ بننے پر انکار کر دیا اور دوبارہ سے رابطہ پر سلمان خان نے مطالبہ کیا کہ اگر فلم کی ہدایتکاری ریمو ڈی سوزا دیں تو میں فلم کا حصہ بنوں گا۔

فلم کی کاسٹ میں جیکولین فرنینڈس، انیل کپور، بوبی دیول، ڈیزی شا اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم15جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :