فلم’’کلنک‘‘ کی ٹیم کو ممبئی میں پہلی بارش کے باعث مشکلات کا سامنا

پیر جون 10:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈفلم’’کلنک‘‘ کی ٹیم کو ممبئی میں پہلی بارش کے باعث مشکلات کا سامناکرنا پڑا،ورون دھون کی سوشل میڈیا پر وڈیو جاری۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ساز کرن جوہر کی فلم ’’کلنک‘‘ کی عکسبندی ممبئی میں جاری تھی کہ اسی دوران بارش آگئی جس سے فلم کی ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پرا، ورون دھون نے اس موقع پربنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی۔ فلم کی کاسٹ میں عالیہ بھٹ، سوناکشی سنہا، مادھوری ڈکشٹ، سنجے دت ،کریتی سینن، ورون ھون، ادیتیارائے کپور اور کیارا ادوانی شامل ہیں۔ فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورما ہیں۔ فلم آئندہ سال19اپریل کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔