عبدالرحمان کی تباہ کن بائولنگ، نیشنل بنک نے سٹیٹ بنک کو 7 وکٹوں سے ہرا کر رمضان ٹی 20 کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی

پیر 4 جون 2018 10:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) عبدالرحمان اور رمیض راجہ کی عمدہ کارکردگی کی بدولت نیشنل بنک نے رمضان ٹی 20 کپ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں سٹیٹ بنک کو بآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم نے 126 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ عبدالرحمان کو 3 وکٹیں حاصل کرنے پر مرد میدان قرار دیا گیا۔ رمیض راجہ نے نصف سنچری بنائی۔

تفصیلات کے مطابق رمضان کپ 2018 کے دوسرے سیمی فائنل میں سٹیٹ بنک کے کپتان کامران اکمل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ سٹیٹ بنک کی ٹیم عبدالرحمان کی عمدہ بائولنگ کی بدولت 19.5 اوورز میں 125 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ صاحبزادہ فرحان 32 اور مختار احمد 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ عبدالرحمان نے 16 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

(جاری ہے)

بلال آصف نے دو اور رضا علی ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیشنل بنک نے ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ رمیض راجہ نے 50 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔ علی اسد 32 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ دانیال راجپوت اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عبدالرحمان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فیصلہ کن معرکے میں نیشنل بنک کی ٹیم عمر ایسوسی ایٹس سے نبرد آزما ہوگی۔

متعلقہ عنوان :