ٹیسٹ کرکٹر عماد وسیم نے پریمیئر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ کے انعامات تقسیم کئے

پیر 4 جون 2018 10:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) سرائے خربوزہ نے کامسیٹس پریمیئر لیگ کرکٹ چیمپئن شپ 2018ء کا ٹائٹل جیت لیا۔ فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں وارث کلب کو شکست دی۔ ٹیسٹ کرکٹر عماد وسیم نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے فائنل میں سرائے خربوزہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 15 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

جواب میں وارس کلب کی ٹیم بھی مقررہ اوورز میں 198 رنز بنا سکی۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے سپر اوور کا سہارا لیا گیا مگر سپر اوور میں بھی میچ ٹائی ہو گیا۔ رولز کے مطابق زیادہ بائونڈریز لگانے پر سرائے خربوزہ کو فاتح قرار دیا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر عماد وسیم تھے جنہوں نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔ اس موقع پر ریجنل کوچ صبیح اظہر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :