ٹی 20 رمضان کپ میں (آج) تین میچوںکا فیصلہ ہوگا

پیر 4 جون 2018 10:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) راولپنڈی میں جاری پانچویں ٹی 20 رمضان کپ فلڈ لائٹ ٹورنامنٹ میں (آج) منگل کو مزید تین میچوںکا فیصلہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ پنڈی کے مخلتف گرائونڈز میں جاری ہے، ایونٹ میں (آج) پہلے میچ میں یو سی 27 اور یو سی 9 کی ٹیمیں جامع سکول گرائونڈ پر مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

دوسرا میچ وارڈ 6 اور یو سی 32 کے درمیان سیٹلائٹ ٹائون کالج گرائونڈ پر کھیلا جائے گا جبکہ تیسرے میچ میں یو سی 21 اور وارڈ 2 کی ٹیمیں مسلم سکول گرائونڈ پر آمنے سامنے ہوں گی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مسعود انور کے مطابق اس ایونٹ میں راولپنڈی کی 39 یونین کونسلز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 8 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر گروپ سے ایک ٹیم کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کا ناک آئوٹ مرحلہ 13 جون سے شروع ہوگا۔