بھارتی ریاست میگھالایا کے دارالحکومت شیلانگ میں کرفیو کے باوجود پرتشدد واقعات جاری

پیر 4 جون 2018 11:00

بھارتی ریاست میگھالایا کے دارالحکومت شیلانگ میں کرفیو کے باوجود پرتشدد ..
شیلانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) بھارت کی شمال مشرقی ریاست میگھالایا کے دارالحکومت شیلانگ میں کرفیو کے باوجود تشدد کے واقعات جاری ہیں جن کے دوران شہر میں تعینات پولیس اور فوجی دستوں پر حملے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

شیلانگ میں چند روز قبل کچھ لوگوںکی طرف سے ایک بس کنڈکٹر پر تشدد کے بعد پر تشدد واقعات کا لامنتاہی سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس پر شہر کے کئی علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تاہم مشتعل افراد نے بعد ازاں پولیس پر حملے شروع کر دیئے جس کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا۔

گذشتہ روز کرفو میں وقفے کے دوران مشتعل افراد نے پھر پولیس اور فوجی دستوں پر حملے شروع کئے۔درایں اثناء دہلی سکھ گوردوارہ منیجمنٹ کمیٹی کے ایک وفد نے شیلانگ کا دورہ کیا اور کہا کہ شیلانگ میں مقیم سکھ برادری جس کا تعلق پنجاب سے ہے کے ارکان محفوظ ہیں اور انہیں مقامی خاصی برادری سے کوئی خطرہ نہیں۔

متعلقہ عنوان :