Live Updates

’ مبشر لقمان پی ٹی آئی لابی ہیں، اور وہ پیسے لے کر پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں‘

ریحام خان کا اپنی کتاب میں معروف صحافی کا بھی تذکرہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جون 2018 11:06

’ مبشر لقمان پی ٹی آئی لابی ہیں، اور وہ پیسے لے کر پی ٹی آئی کی حمایت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کوئی اتنی بڑی چیز نہیں ہے ، بلکہ دراصل ان کا رونا پٹنا ہے ،جس کے بعد وہ لیڈر بننے کی کوشش کر رہی ہے۔ اور یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ معصومیت میں آ کر اور مایرں کھا کھا کر اس مقام پر پہنچی ہیں۔

پروگرام میں موجود حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ پاکستان کا میڈیا مجھے فاطمہ جناح اور بے نظیر بھٹو کے ساتھ تشبیہہ دینا شروع ہو گیا ہے۔اور یہ بات ان کی کتاب میں موجود ہے ۔ کچھ دنوں تک میں انشااللہ صفحہ نمبرز کے ساتھ سامنےآﺅں گا۔ جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ پاکستان کا پورا میڈیا، پرنٹ میڈیا یا الیکٹرانک میڈیا کی کوئی ایک کٹنگ لا کر دکھا دیں جس میں پاکستانی میڈیا نے ان کو فاطمہ جناح یا بے نظیر بھٹو سے تشبیہہ دی ہو، ریحام خان کا جھوٹ پکڑا گیا تو میں ان کے خلاف عدالت جاﺅں گا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ان کی کتاب سراسر جھوٹ کا پلندہ ہے۔جس پر حمزہ علی عباسی نے کہاکہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبشر لقمان کا بھی تذکرہ کیا ہےاور کہا ہے کہ مبشر لقمان پی ٹی آئی لابی ہیں، اور وہ پیسے لے کر پی ٹی آئی کی حمایت کرتے ہیں، مبشر لقمان کے ساتھ ساتھ پی جے میر کا بھی تذکرہ کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل ریحام خان کی کتاب سے متعلق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے انکشافات کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریحام خان کی کتاب میں عمران خان کو دنیا کا سب سے بڑا شیطان اور شہباز شریف کو زبردست انسان کہا گیا۔

حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں پی ٹی آئی کے دھرنے کو اسٹیبلشمنٹ کا منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔ جبکہ 75 فیصد کتاب ناقابل بیان ہے اور اسے کسی طور بیان نہیں کیا جا سکتا۔ حمزہ نے بتایا کہ ریحام خان کی کتاب میں شہباز شریف کی بہت تعریفیں کی گئی ہیں۔ ٹویٹر پیغام میں حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ کتاب کے متن کا خلاصہ یہ ہے کہ عمران خان دنیا کے بد ترین اور ذلیل ترین آدمی ہیں، اور ریحام خان صاحبہ دنیا کی بہترین خاتون بھی ہیں اور دنیا کی بہترین ماں بھی ہیں.
حمزہ علی عباسی نے کہا کہ دکھ کی بات یہ ہے کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں خان صاحب کے بیٹوں تک کو نہیں چھوڑا۔

عمران خان کے بیٹے سلیمان کے بارے میں لکھا ہے کہ وہ خود اعتمادی سے محروم ہے، ذہنی طور پر مفلوج بچہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کتاب میں بچوں کی والدہ کو بھی نہیں چھوڑا ، یہاں تک لکھا گیا کہ خان صاحب بچپن میں کہتے تھے کہ میں بڑا ہو کر اپنے والد کو قتل کر دوں گا۔ کتاب میں جمائمہ سے متعلق بھی لغو زبان استعمال کی گئی، حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ریحام خان کی کتاب کے متن کا مجھ تک پہنچنا ایک راز ہے تاہم نامور پبلشر نے ریحام خان کی کتاب کو شائع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ریحام خان کی پوری کتاب عمران خان کے قول و فعل کے گرد گھومتی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات