قصور میں اتائیوں کے خلاف مہم جاری ہے،ڈاکٹر عبدالمجید

پیر جون 11:10

قصور۔4 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) رچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسر قصورڈاکٹر عبدالمجیدنے کہا ہے کہ کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے نہیں دیاجائیگا‘اتائیوں کے خلاف بھرپور مہم جاری رکھی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کا خیال رکھنا انتہائی ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ ہمیشہ مستند ڈاکٹر سے ہی رجوع کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ڈرگ انسپکٹراورمحکمہ صحت کا عملہ باقاعدگی سے شہری اور دیہی علاقوں میں چیکنگ کررہاہے اور اتائیوں کے مکمل خاتمے تک ان کی خلاف بھرپور انداز سے کارروائی جاری رکھی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :