پی او اے کے صدر لیفٹینٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کا ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کی والدہ کے انتقال پر افسوس

پیر جون 11:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ( پی او ای) کے صدر لیفٹینٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اور دیگر عہدیدران نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد ارشد ستار کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لیفٹینٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ انہیں محمد ارشد ستار کی والدہ کے انتقال پر دلی افسوس ہوا۔ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و استقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :