انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لگایا جائے گا، صدر بیس بال فیڈریشن

پیر 4 جون 2018 11:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) پاکستان بیس بال فیڈریشن کے صدر سید فخرعلی شاہ نے کہا ہے کہ انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دسویں انڈر 12 ایشین بیس بال چیمپئن 13 سے 19 اگست تک تائیوان میںکھیلی جائے گی جس میں پاکستان کے علاوہ جاپان، کوریا، تائیوان، ہانگ کانگ، انڈونیشیا، بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کیلئے ممکنہ 25 کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید کے بعد لگایا جائے گا۔ بارہویں انڈر 18ایشین بیس بال چیمپئن شپ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ 3 سے 10 ستمبر تک جاپان میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چائنا، انڈونیشیا، ہانگ کانگ اور سری لنکا اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنامنٹ کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جولائی کے پہلے ہفتے لگایا جائے گا۔