Live Updates

آپ کو شہباز شریف کے حق میں پروگرام کرنے کے کتنے پیسے ملے ہیں؟

معروف صحافی مبشر لقمان نے لائیو شو میں ساتھی صحافی کو شرمندہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جون 2018 11:31

آپ کو شہباز شریف کے حق میں پروگرام کرنے کے کتنے پیسے ملے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے بتایا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں معروف پاکستانی صحافی مبشر لقمان کا بھی تذکرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں مبشر لقمان کو پی ٹی آئی لابی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ مبشر لقمان پی ٹی آئی سے پیسے لیتے ہیں جس پر مبشر لقمان نے کہا کہ میں تو جھوٹ نہیں بولتا، گذشتہ عام انتخابات میں بھی میں نے سب کے سامنے بتا دیا تھا کہ میں نے ووٹ کس کو دیا ہے، میں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا اور اس حوالے سے میں جھوٹ نہیں بولتا۔

جس پر پروگرام کے میزبان نصراللہ ملک نے مبشر لقمان نے دریافت کیا کہ کیا آپ نے بغیر پیسوں کے ہی پی ٹی آئی کو ووٹ دے دیا تھا؟ جس پر مبشر لقمان نے لائیو پروگرام میں ہی نصر اللہ ملک سے کہا کہ آپ بڑے ہو جائیں، شہباز شریف کے حق میں پروگرام کرنے کے آپ کو کتنے پیسے ملتے ہیں؟ یہ سُن کر نصر اللہ ملک شرمندہ ہوئے اور فوری طور پر بات بدلتے ہوئے کہا کہ یہ میں نہیں کہہ رہا یہ تو ریحام خان نے خود اپنی کتاب میں کہا ہے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ گذشتہ دو روز سے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر ریحام خان کی کتاب کے کچھ اقتباسات سے متعلق پاکستانی اداکر حمزہ علی عباسی نے انکشافات کیے تو سوشل میڈیا صارفین نے ریحام خان کو مسلم لیگ ن کے ایجنڈے پر پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والی خاتون قرار دےدیا۔ کتاب سے متعلق حمزہ علی عباسی کے انکشافات نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب عام انتخابات 2018ء سے قبل منظر عام پر آجائے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات