رجنی کانت کی فلم ’’کالا‘‘ کا سیٹ دھراوی کے پس منظر کے قریب ترین کرنے کے لئے دوبارہ سے تخلیق کیا گیا

پیر جون 11:40

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) بالی وڈاداکار رجنی کانت کی فلم ’’کالا‘‘ کا سیٹ دھراوی کے پس منظر کے قریب ترین کرنے کے لئے دوبارہ سے تخلیق کیا گیا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر جاری کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاگ کے مطابق رجنی کانت ان دنوں فلم ’’کالا‘‘ پر کام کر رہے ہیں۔ فلم کا سیٹ چنائی میںدھراوی کے پس منظر کے قریب ترین بنانے کے لئے تقریبا سو افراد نے کام کیا اور سیٹ کو دوبارہ سے تخلیق کیا۔ رجنی کانت نے سیٹ کو دوبارہ سے تخلیق کرنے کی وڈیو سوشل میڈا پر جاری کر دی۔ فلم6 جون کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :