اپنی سرزمین ایران کے خلاف جنگ میں استعمال نہیں ہونے دیں گے، قطر

پیر جون 11:40

دوحہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) سنگا پور میں ہونے والی بین الاقوامی سیکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں قطری وزیر دفاع خالد العطیہ نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ کسی محاذ آرائی کا حصہ ہرگز نہیں بنے گا۔ عرب خبررساںا دارے کے مطابق انہوں نے ایران اورعالمی طاقتوں میں طے پائے جانے والے جوہری سمجھوتے کا دفاع کرتے ہوئے اسے برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جب ان سے پوچھا گیا کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو اس میں قطر کا کیا کردار ہوگا کیوں امریکا کا ایک بڑا فوجی اڈہ قطر میں بھی موجود ہی توانہوں نے کہا کہ قطر کسی صورت میں ایران کو نشانہ بنانے میں کسی ملک کی مدد نہیں کرے گا۔خالد العطیہ کا کہنا تھا کہ دوحہ تہران اور عالمی طاقتوں کے درمیان قربت پیدا کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ ہم ایران کے ساتھ کسی محاذ آرائی کا حصہ ہرگز نہیں بنیں گے اور نہ قطر میں موجود فوجی اڈوں کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خطے می کوئی تیسری قوت ایران اور امریکا کو جنگ کی طرف لے جانے کی کوشش کرے گی تو اس کے سنگین خطرات سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :