ریحام خان نے چیف جسٹس سے اہم مطالبہ کر دیا

ریحام خان نے کتاب کیلئے شہباز شریف سے پیسے لینے اور مریم نواز سےملاقات کی تردید کر دی،الزامات کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان پیر جون 11:58

ریحام خان نے چیف جسٹس سے اہم مطالبہ کر دیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔04 جون 2018ء) پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی لکھی ہوئی کتاب کا طوفان ایک بار پھر  اٹھ گیا ہے۔اور یہ کتاب ایک بار پھر میڈیا پر موضوع بحث بن گئی ہے۔۔تحریک انصاف نے ریحام خان پر الزام عائد کیا ہے کہ ریحام خان کو یہ کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف نے مدد فراہم کی جب کہ انہوں نے مریم نواز سے ملاقات بھی کی۔

تاہم مریم نواز نے ان سب الزامات کی تردید کی ہے۔۔نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کتاب لکھنے کے لیے شہباز شریف سے پیسے لیے اور نہ ہی کبھی ان کی شہباز شریف یا مریم نواز سے ملاقات ہوئی۔الزامات لگانے والوں کے خلاف عدالت جاؤں گی۔ ساتھ ہی انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار سے معاملے کا نوٹس لینے کی بھی اپیل کردی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ آخر پی ٹی آئی میری کتاب سے کیوں پریشان ہے؟۔ ریحام خان نے اپنے سابق شوہر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئین کے آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے، انہوں نے ان کے ساتھ نکاح کو چھپا کر 2 ماہ تک جھوٹ بولا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ جو نگران وزیر اعلیٰ کا نام نہیں دے سکا، وہ ملک کیا چلائے گا؟۔یاد رہے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب منظر عام پر آنے والی ہے۔

۔۔۔ریحام خان کی یہ کتاب الیکشن سے قبل پاکستان،،،بھارت ترکی اور برطانیہ میں منظر عام پر آ جائے گی۔ یہ کتاب ریحام خان کہ سوانح عمری کے تہلکہ خیز انکشافات پر مشتمل ہے۔۔۔۔ریحام خان نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق کے بعد صحافت میں قدم رکھا تھا اور صحافی کیرئیر میں اپنا نام بنایا تھا۔اپنے صحافتی دور میں ہی ریحام خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان سے شادی کی تھی۔تاہم یہ شادی کچھ ماہ ہی چل سکی تھی۔زرائع نے بتایا ہے کہ ریحام خان نے اس کتاب میں اپنی دونوں شادیوں کے ناکام ہونے کی وجوہات بتائی ہیں۔