اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے اصلاح ہونی چاہیں‘ فدا خان فدا

پیر 4 جون 2018 12:00

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) وزیرسیاحت ثقافت اورکھیل فدا خان فدا نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں مخالفت برائے مخالفت کرتے ہیں مخالفت برائے اصلاح ہونی چاہیں اپوزیشن نے گلگت بلتستان آرڈر 2018کے حوالے سے ان کیمرہ سیشن سے انکار کیا حالانکہ ان کیمرہ سیشن اپوزیشن کی ڈیمانڈ پر بلایاگیا تھا فدا خان فدا نے میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرڈر 2018آرڈر 2009سے بہتر ہے جبکہ آرڈر 2018میں بہتری کی مزید گنجائش موجود ہے انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان آرڈر کے حوالے سے کئی سیشن رکھے گئے مگر اپوزینش نہیں آئی گلگت بلتستان میں صرف 4 ممبران آرڈر 2018کی مخالفت کرتے ہیں گلگت بلتستان میں جمہوریت ہے اوراسمبلی میں ہماری اکثریت ہے بزور طاقت اکثریت کی رائے کو دبایا نہیں جاسکتا ہے اپوزیشن کی طرف سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش ہورہی ہے انہوںنے کہا کہ جن کے پاس دلائل نہیں ہوں وہ واک آوٹ کرتے ہیں اگر دلائل ہوں تو ہمارے ساتھ بیٹھ کربحث کرتی حکومت ہر وقت اپوزیشن کوسننے کو تیارہے۔

متعلقہ عنوان :