پے ڈائمنڈ نامی کمپنی کے خلاف غذر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردیں

پیر جون 12:00

استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) پے ڈائمنڈ نامی کمپنی کے خلاف غذر انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی گئی ابتدائی مرحلے میں انتظامیہ نے بذریعہ اشتہار عوام الناس کو مطع کیا ہے کہ کوئی بھی شخص اس کمپنی میں سرمایہ کاری نہ کریں انتظامیہ کی جانب سے گاہکوچ بازار میں اویزاں کی گئی اشتہار میں کہا گیا ہے کہ یہ کمپنی غیر قانونی ، فراڈ اور دھوکہ دہی سے سادہ لوگوں کے پیسے ہتھیانے کا ایک مکروہ دھندہ کررہی ہے بھاری منافع کے لالچ دیکر لوگوں کو اپنے طرف راغب کررہی ہے انتظامیہ نے عوام کو اس کمپنی سے دور رہنے کی تلقین کی ہے اور اس کمپنی کے بارے میں مکمل تحقیقات ہورہی ہیں اور اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ کمپنی غیرقانونی اور جعلی ہے انہوں نے کہا ہے کہ مکمل چھان بین کے بعد زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔

متعلقہ عنوان :