مردان میںغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے، مختیار ایڈوکیٹ

پیر جون 12:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) شیخ ملتون ویلفیئر اینڈ ڈیو یلپمنٹ آرگنائزیشن نے ٹاؤن میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کی شدید مذمت کرتے ہوئے واپڈا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر واپڈا کے دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ آ ر گنائزیشن کا اجلاس صدر مختیار ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا جس میں بجلی کی کم وولٹیج سے علاقہ مکینوں کو درپیش مشکلات پر بات چیت ہوئی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو کہا گیا کہ بجلی کی بار بار ٹرپنگ اور کم وولٹیج سے الیکٹرانکس اشیاء جل گئے ہیں اور لاکھوں کا نقصان ہو گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شیخ ملتون ٹاؤن کے مکین بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اور ٹاؤن میں کنڈا کلچر بھی نہیںہے۔انہوں نے سپرٹنڈنگ انجنیئر پیسکو، ایکسیئن پیسکو اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ ملتون ٹاؤن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کا مسئلہ جلد از جلد حل کریں ۔اجلاس میں جنر ل سیکرٹری کمال خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔