Live Updates

ریحام خان سے ملاقات، مریم نواز نے خاموشی توڑ دی

ایسا ردعمل دیدیا جس نے کئی سوالات کھڑے کر دیے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 4 جون 2018 12:03

ریحام خان سے ملاقات، مریم نواز نے خاموشی توڑ دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جون 2018ء) : پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔ ریحام خان کی کتاب سے متعلق یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ ریحام خان نے یہ کتاب مبینہ طور پر مسلم لیگ ن کے کہنے پر لکھی اور عام انتخابات 2018ء سے قبل ہی اس کتاب کو لانچ کیا جائے گا تاکہ یہ کتاب اور اس میں بیان کی گئی باتیں الیکشن پر اثرانداز ہو سکیں۔

پی ٹی آئی نے ریحام خان پر مسلم لیگ ن کے پے رول پر ہونے کا الزام عائد کیا جبکہ کچھ حلقوں نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ریحام خان شہباز شریف سے اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتی تھیں ، اور بدلے میں مسلم لیگ ن ہی ریحام خان کی اس کتاب کو سپانسر کر رہی ہے جبکہ ریحام خان کی مریم نواز سے بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم آج صبح مریم نواز اپنے والد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ احتساب عدالت سے باہر آئیں تو ایک صحافی نے مریم نواز سے سوال کیا کہ کیا آپ کا کبھی ریحام خان سے رابطہ یا ان سے ملاقات ہوئی؟ صحافی کے اس سوال پر مریم نواز نے جواب دینے سے انکار کر دیا اور کہا کہ اس بات کو چھوڑیں ۔

ریحام خان سے ملاقات یا رابطے سے متعلق مریم نواز تصدیق یا تردید کر سکتی تھیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ مریم نواز کے اس رد عمل نے کئی سوالات کھڑے کر دئے ہیں۔ مریم نواز کے اس رد عمل پر خیال کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر ریحام خان سے ملاقات یا رابطہ ہونے کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔ مریم نواز کے اس رد عمل سے کئی قیاس آرائیاں جنم لے رہی ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ دو روز سے ریحام خان کی کتاب ایک مرتبہ پھر سے شہ سرخیوں میں ہے جس کی وجہ کتاب کے اقتباسات سے متعلق پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی کے انکشافات ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات