ہائی سکول نمبر تین میں 8 اوباش نوجوانوں کا سکول ہاسٹل میں داخل ہو کر طلباء پر بدترین تشدد، تین طلباء شدید زخمی

پیر 4 جون 2018 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ایبٹ آباد کے گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین میں ناقص سکیورٹی انتظامات کے باعث 8 اوباش نوجوانوں نے سکول کے ہاسٹل میں داخل ہو کر تین طلباء کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شدید زخمی کر دیا ہے، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، شدید زخمی طالب علموں کو ہسپتال داخل کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پولیس ذرائع نے بتایا کہ گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین کی سکیورٹی ناقص ہونے کی وجہ سے عماد نامی نوجوان اپنے 7 ساتھیوں کے ہمراہ سکول کے ہاسٹل کے اندر داخل ہو گیا اور سکول کے تین طلباء محمد حفیظ، محمد عاطف اور عبدالودود کو بدترین تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے زخمیوں کی طرف سے ملزم عماد سمیت 8 نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔