میرا مندروچھ میں سموک بم پھٹنے سے زخمی ہونے والے دو طلبا زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

پیر جون 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جون2018ء) نواںشہر میرا مندروچھ میں سموک بم پھٹنے سے زخمی ہونے والے دو طلباء سیف الله اور خیبر علی زخموںکی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق میرا مندروچھ کے رہائشی چار بچے سیف الله، خیر علی اور عبدالله سکول سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ انہیں راستہ میں سموک بم پڑا ملا جسے کھلونا سمجھ کر کھیلتے رہے۔

اس دوران سموک بم پھٹ گیا جس کے باعث چاروں بچے شدید زخمی ہوئے۔ طلباء کو تشویشناک حالت میں ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کیا گیا۔ گذشتہ روز سیف الله زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ذرائع کے مطابق دیگر 2 زخمی طلباء کو تشویشناک حالت میںسی ایم ایچ کھاریاں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :