بانڈی ڈھونڈاں میں پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

پیر 4 جون 2018 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) ماہ رمضان اور شدید گرمی میں بانڈی ڈھونڈاں میں پانی کی شدید قلت کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ علاقہ مکینوں کے مطابق صوبائی وزیر کی جانب سے پانی کی تمام سکیمیں صرف کاغذی سکیمیں ثابت ہوئیں۔ مکین روزے میں دور دراز کے چشموں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہیں۔

(جاری ہے)

اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ ٹنن و دیگر علاقوں کا پانی بھی ان کے گائوں سے گذر کر جاتا ہے جو 24 گھنٹے چلتا رہتا ہے لیکن بانڈی ڈھونڈا کے مکینوں کو پانی کی سپلائی نہیں فراہم کی جا رہی، صبح 20 منٹ کیلئے پانی چھوڑا جاتا ہے جس کا پریشر اتنا کم ہوتا ہے۔

اہلیان علاقہ نے قومی و صوبائی اسمبلی کی امیدواروں کو خبردار کیا کہ جو امیدوار انہیں پانی فراہم کرے گا مکین صرف اسے ووٹ دیں گے۔