Live Updates

تحریک انصاف نے ایبٹ آباد کی2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری کر دیئے

پارلیمانی بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی

پیر 4 جون 2018 12:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے ایبٹ آباد کی2 قومی اور 4 صوبائی حلقوں کے امیدواروں کو پی ٹی آئی کے ٹکٹ جاری کر دیئے۔ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث ضلع ایبٹ آباد میں پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی، ٹکٹ سے محروم امیدواروں نے آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔

تحریک انصاف کے بورڈ نے ایبٹ آباد کے قومی اسمبلی کی نشستوں پر علی اصغر کو این اے 15 اور علی خان جدون کو این اے 16 کا ٹکٹ دیدیا جبکہ سابق صوبائی وزیر خوراک قلندر خان لودھی پی کے 38، سابق وزیر ہائر ایجوکیشن مشتاق احمد غنی کو پی کی39، ضلع نائب ناظم وقار نبی کو پی کے 37، ضلع ممبر بکوٹ نذیر عباسی کو پی کے 36 کا ٹکٹ دیدیا جس پر امیدوار حلقہ این سے 16 علی اصغر خان نے این اے 15 کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

علی اصغر نے بورڈ کے ممبران کو کہا ہے کہ انہوں نے حلقہ این اے 16 کے ٹکٹ کیلئے کاغذات جمع کروائے، میرا ورک بھی این اے 16 میں ہے، وہ پارٹی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گے جس پر بورڈ کے ممبران نے کہا کہ این اے 16 سے علی خان کو ٹکٹ ملے گا، وہ وہاں سے پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے جس پر علی اصغر نے این اے 15 کا ٹکٹ لینے سے انکار کر دیا اور پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹ ملتے ہی پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن سجاد اکبر، آصف زبیر شیخ، نثار صفدر اور تحصیل ناظم اسحق سلیمانی کوٹکٹ سے محروم کردیا، دو امیدواروں کا پارٹی کے خلاف الیکشن لڑنے کا قوی امکان ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات