مردان گلی تا لالو گلی کرپلیاں سڑک کی از سر نو تعمیر کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا

پیر 4 جون 2018 12:10

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2018ء) مردان گلی تا لالو گلی کرپلیاں سڑک کی از سر نو تعمیر کا عوامی مطالبہ زور پکڑ گیا، آئندہ الیکشن میں ووٹ مذکورہ سڑک کی تعمیر کے وعدے پر دیئے جائیں گے،سابق صوبائی حکومت کے ایم پی اے نے بھی جھوٹ کے سوا کچھ نہیں دیا، کچی سڑک کی بدولت عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مذکورہ سڑک کی تعمیر سے درجنوں دیہات کے عوام کو سفر کی بہترسہولت میسر ہو گی۔

(جاری ہے)

یونین کونسل لدڑمنگ کے بیشتر گائوں کے عوام کا کہنا ہے کہ مردان گلی تا کرپلیاں لالوگلی سڑک کی از سر نو تعمیر کو ممکن بنایا جائے، مذکورہ سڑک کی تعمیر سے یونین کونسل کے درجنوں دیہات کے عوام کو سفر کی بہتر اور انتہائی آسان سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ سڑک کچی ہونے کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے اور منٹوں کا سفر گھنٹوں میں پاور فل گاڑیوں پر طے کرنا پڑ رہا ہے، اگر سڑک کی از سر نو تعمیر ممکن ہو جائے تو عوام چھوٹی گاڑیوں پر بھی آسانی کے ساتھ سفر کر کے ہمیشہ کی مشکلات سے چھٹکارا حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :